ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کرونا وائرس: یورپی ملک آئرلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ

 کرونا وائرس: یورپی ملک آئرلینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ

Tue, 20 Oct 2020 16:55:06    S.O. News Service

 لندن ،20/اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) آئر لینڈ یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام غیر ضروری خوردہ کاروبار بند رہے گا جب کہ شراب خانے اور ریستوران محدود تعداد میں صرف ڈیلیوری کی غرض سے کھلیں گے۔

یورپی ملک آئرلینڈ میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئرلینڈ میں آئندہ چھ ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن رہے گا جس کے دوران غیر ضروری خوردہ کاروبار بند رہے گا جب کہ شراب خانے اور ریستوران محدود تعداد میں صرف ڈیلیوری کی غرض سے کھلیں گے۔

کرونا ویکسین بنانے والی امریکہ کی ایک بڑی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل ویکسین تیار نہیں ہوسکے گی۔ وہیں پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے شکار مزید پانچ مریض چل بسے جب کہ 440 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وہیں بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 11 لاکھ 18 ہزار سے زائد اموات اور رپورٹ ہونے والے کیسز کی کْل تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بدھ کی رات سے چھ ہفتوں کے لیے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے پیر کی شب ویڈیو بیان میں عوام کو گھروں تک محدود رہنے پر زور دیا ہے تاہم ملک کے تمام اسکولوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔آئر لینڈ یورپی یونین کا پہلا ملک ہو گا جہاں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے۔ جب کہ کلب اور ریستوران محدود تعداد میں صرف ڈیلیوری کی غرض سے کھلیں گے ان میں بیٹھ کر کھانے، پینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صرف ضروری کارکنوں کو ہی کام کی غرض سے سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ جب کہ شہریوں کو اپنی رہائش گاہ سے صرف پانچ کلو میٹر تک ہی ورزش کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔حکام کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے صرف ضروری کارکنوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔ جب کہ صرف 25 فی صد پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرآنے کی اجازت ہو گی۔وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے اسکولوں کو لاک ڈاؤن سے مثتنیٰ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ 


Share: